نیویارک(این این آئی)تین دن قبل دنیا بھر میں مائیکروسوفٹ سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی متعلقہ سائبر سیکیورٹی فرم کی غلطی کا نتیجہ تھی۔ کرائوڈ اسٹرائیک نامی کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس میں کچھ کمی رہ جانے سے دنیا بھر کے سسٹمز کے لیے غیر معمولی تکنیکی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں۔ سائبر سیکیورٹی فرم کی تکنیکی غلطی یا غفلت کے نتیجے میں دنیا بھر میں مائیکروسوفٹ کے 85 لاکھ سے زائد کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوئے اور لاکھوں کاروباری اداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکا اور یورپ میں ہزاروں پروازیں روک دی گئیں۔پاور گرڈ، ایمرجنسی سروسز، اے ٹی ایمز، بینکنگ سسٹمز، ایئر لائنز، اسٹاک مارکیٹس، ریٹیلرز اور دیگر کاروباری اداروں کو آٹیج کا سامنا کرنا پڑا جس سے مجموعی طور پر اربوں سودے متاثر ہوئے۔مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا کہ اب وہ کراڈ اسٹرائیک کے ساتھ ساتھ امیزون اور گوگل سروسز کے ساتھ مل کر بھی سائبر سیکیورٹی پر کام کر رہا ہے۔کرائوڈ اسٹرائیک کے چیف آپریٹنگ آفیسر جارج کرٹز نے ایک ٹی وی انٹرویو میں تکنیکی خرابی کی وضاحت کی تاہم ان کے لہجے میں اعتماد برائے نام بھی نہیں تھا۔ جارج کرٹز نے تسلیم کیا کہ کمپنی نے اپ ڈیٹنگ میں ایک اہم فائل شامل نہیں تھی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں تکنیکی پیچیدگی پیدا ہوئی۔دبئی ایئرپورٹس نے بیان میں کہا کہ بندش کی وجہ سے ٹرمینلز 1 اور 2 میں کچھ ایئرلائنز کے چیک ان کے عمل کو متاثر کرنے کے بعد آپریشن معمول پر آ گیا