شاہدرہ:  فیکٹری ورکر کرنٹ سے جاں بحق‘ ورثاء کا مظاہرہ، روڈ بلاک

 فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ 25 نمبر سٹاپ پر فیکٹری میں کام کرتے ہوئے نوجوان ورکر ابوہریرہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کے ورثا نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے فیکٹری  مالک کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ پلاسٹک دانہ فیکٹری میں 17 سالہ نوجوان ابوہریرہ کام کر رہا تھا کہ کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا یہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ متوفی کے ورثاء نے پولیس رویہ کے خلاف جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا، جس سے لاہور گوجرانوالہ روڈ کئی گھنٹے ٹریفک بند رہی، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر نے کے بعد ٹریفک کا نظام بحال کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن