ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی کی قیادت میں وفد کا دورہ گوردوارہ جنم استھان

Jul 22, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید کی قیادت میں نیشنل لابنگ ڈیلیگیشن فار مینارٹیز رائٹس کے 16 رکنی وفد نے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ کا دورہ کیا۔ مذہبی رسومات ادا کیں۔ وفد میں شامل مختلف مذاہب کے رہنمائوں نے گوردوارہ کی شاندار تزین وآرائش اور دیکھ بھال پر حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے وفد کے ارکان کو یادگاری سروپا بھی دئیے گئے۔بعد ازاں وفد نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل سے ملاقات کی۔ انہیں اقلیتوں کے مسائل کے حل اور قانون سازی کے بارے تجاویز پیش کی۔ ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی انتھونی نوید نے کہا کہ عدم برداشت کی سیاست کو ختم کرنے کی امن و سلامتی اور ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں