لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں مایوسی، جھوٹ، تشدد اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے۔،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سب کچھ کیا جا رہا ہے، بہت سے دیدہ دانستہ اور باقی نااہلیت و نادانستگی میں اس کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ معاشی بدحالی، غربت ،لاقانونیت، آئین کی پامالی، زرد جمہوریت، کرپشن، بد انتظامی، علاقائی تعصب اور جبر و فسطائیت جنگل کی آگ کی طرح مسلسل پھیل رہے ہیں۔توڑنا آسان جبکہ جوڑنا بہت مشکل کام ہے، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے اور دامن تار تار کرنے سے فرصت ملے تو سوچیں، ہم اجتماعی خود کشی پر کیوں تلے ہوئے ہیں؟