بہاولپور (نامہ نگار) خودکشی یا قتل، سسرال بیوی سے ملنے گئے نوجوان نے نامعلوم وجہ کی بنا پر سر میں گولی مار کر زندگی ختم کر ڈالی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محمد عرفان عمر 26 سالہ ساکن چک نمبر 36 ڈی این بی ہیڈ راجکاں اپنے سسرال شاہی والا روڈ احمد پور شرقیہ بیوی سے ملنے گیا اور نامعلوم وجہ کی بنا پر اپنے سر میں مبینہ پستول سے گولی مار دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ وقوعہ کے وقت گھر پر میاں بیوی اکیلے تھے۔