لاہور (نامہ نگار) فیکٹری ایریا کے علاقے میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد اور گلا دبا کر بہو کو قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ لو احقین کے مطابق دو بچوں کی ماں 26 سالہ مریم حاملہ تھی۔ جسے اس کے شوہر شان علی اور ساس ثمینہ نے تشدد کے بعد گلا دبا کر کے قتل کر دیا ہے۔ ملزم پہلے بھی مریم کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ پولیس نے مقتولہ کی بھائی علی رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔