شہری متعدد وارداتوں میں لاکھوں گنوا بیٹھے  ‘ 4 کاریں ‘      8 موٹر سائیکل چوری

Jul 22, 2024

لاہور (نامہ نگار) ڈکیتی‘ چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں دلشادکے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ  پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 85 ہزار روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، باغبانپورہ  میں منصور اور اس کی فیملی سے 4لاکھ‘ زیورات اور موبائل فون، مصری شاہ میں ذوالفقار سے 2 لاکھ 20 ہزار‘ موبائل فون، شالیمار میں عباد سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 52ہزار اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں اجمل سے 2 لاکھ ‘ موبائل فون، کاہنہ میں رضوان سے ایک لاکھ 33 ہزار‘ موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں ارشاد سے 2 لاکھ 15 ہزار‘ موبائل فون، مزنگ میں یونس سے32 ہزار‘ موبائل فون، لیافت آباد میں دانش سے7ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے باٹا پور، ڈیفنس، شادمان اورگلبرگ سے 4 کاریں جبکہ جنوبی چھاؤنی، مانگا منڈی، شفیق آباد، اسلام پورہ، باغبانپور، مناواں، کاہنہ اور مغلپورہ میں سے8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

مزیدخبریں