حکومت کہیں نہیں جا رہی، خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی بات نہ کریں: فیصل واوڈا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی۔ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کو مایوسی ہو گی۔ اس پر عمل نہیں ہو گا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کر سکتی ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔ مقدمے کی مدعی سنی اتحاد کونسل تھی، لیکن مخصوص نشستوں کے کیس میں رزلٹ پی ٹی آئی کو ملا۔ موجودہ حکومت میں 3،3 وزارتیں ایک آدمی کو دی ہوئی ہیں، کیسے پاکستان میں اچھائی ہو گی؟۔

ای پیپر دی نیشن