لاہور میں 6 ماہ کے دوران 13ہزار سے زائد افراد کی جیبیں کاٹ لی گئیں

Jul 22, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں 6 ماہ کے دوران جیب تراشی کی وارداتوں کے اعداد و شمار  سامنے آ گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے6 ماہ کے دوران 13ہزار 763 شہریوں  سے جیب تراشی ہوئی، جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 4 ہزار 570 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔ صدر ڈویژن جیب تراشی کی 2 ہزار 697 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن  ڈویژن جیب تراشی کے 2 ہزار 470 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

مزیدخبریں