دس ماہ کے دوران 4ارب 23کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور( این این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے اور دس ماہ کے دوران 4ارب 23کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔پکڑنے جانے والوں میں گھریلو ،کمرشل ،صنعتی اور ٹیوب ویلز کے کنکشنزشامل ہیں۔ بجلی چوری مہم کے دوران 90 ہزار سے زائد ملزمان  کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔مجموعی طور پر 1 لاکھ 5 ہزار 878 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں، 90 ہزار 26 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے 34 ہزار 388 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب بجلی چوروں کو اب تک 11 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار 87 یونٹس چارج کئے گئے جس کی مالیت4ارب23کروڑ34 لاکھ 61ہزار 4 سو 82 روپے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...