آپریشن عزم استحکام پائیدار امن کی ضمانت: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کی کامیابی ملک میں پائیدار امن کے قیام کی ضمانت ہے۔ شہری اس آپریشن کے حق میں ہیں اور افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں۔  سیاسی و عسکری قیادت ملکی سلامتی و استحکام کیلئے ایک پیج پر ہے اور اس راہ میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام امن پسند ہیں جو دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا پانے کی خاطر لازوال قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا ممکن بنایا جائے جس کیلئے آپریشن عزم استحکام شروع کیا گیا۔ (ن) لیگ نے ماضی میں بھی ریاست کی خاطر اپنی سیاست قربان کی اور اب بھی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن