فیروزوالہ (نامہ نگار) محکمہ فنانس حکومت پنجاب نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024ء کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ الاؤنس حکومت پنجاب کے ماتحت محکموں کے ملازمین کو دیا جائے گا۔ جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 تا 22 کے افسروں کو بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا۔