شیخوپورہ،فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) محکمہ سوئی گیس نے شاہدرہ میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران درجنوں افراد کو پکڑ لیا۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل منیجر سوئی گیس میاںسہیل اکرم کی نگرانی میں ایریا منیجر شاہدرہ محمد آصف کی ٹیم نے گیس چوری اور ٹیمپرنگ کی مد میں 188 ڈومیسٹک و کمرشل صارفین کے گیس میٹر کاٹ دیئے جبکہ دو فیک میٹر، دو بائی پاس اور ڈائریکٹ استعمال پر 10 گیس چوروں کو پکڑ کر ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروا دیئے ہیں۔ ایریا منیجر محمد آصف نے بتایا کہ گیس چوروں کو ایک کروڑ سے زائد جرمانے کے بل بھی دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی مدد سے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایریا منیجر شاہدرہ نے شکایات کے ازالے اور عوامی سہولت کیلئے عملے کو 24 گھنٹے مصروف عمل رہنے کی تلقین کی۔
شاہدرہ : گیس چوری پر 188کنکشن منقطع‘ ایک کروڑ سے زائد جرمانہ‘درجنوں گرفتار
Jul 22, 2024