ہوائیں تبدیل، حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی، عمران اسماعیل

Jul 22, 2024

کراچی(کامرس رپورٹر)سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ ہم نے ہر دور میں کسی نہ کسی سیاست دان کو غدار بنایا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگانا صرف دیوانے کا خواب ہے اور وہ پورا نہیں ہوگا،حکومت خود بوکھلاہت کا شکار ہے اور وہ الٹی سے سیدھی حرکتیں کر رہی ہے،ٹیکنوکریٹ آنے والی حکومت کا حصہ بننے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے ہوائوں میں تبدیلی نظر آرہی ہے، حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ حکومت خود بوکھلاہت کا شکار ہے اور وہ الٹی سیدھی حرکتیں کر رہی ہیں ، پاکستان کی سب سے بڑ ی سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کی بات کر رہے ہیں مجھے لگتا ہے ملک ایمرجنسی کا طرف جا رہا ہے ، اسلام آباد کی فضا میں تبدیلی نظر آ رہی ہے، ٹیکنوکریٹ کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ ٹیکنوکریٹ آنے والی حکومت کا حصہ بننے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا دیوانے کا خواب ہے اور وہ پورا نہیں ہوگا، ان کو عدالتوں سے کوئی سپورٹ نہیں ملے گی پہلے بھی انکو منہ کی کھانی پڑی ہے یہ لوگ عدالت میں پی ٹی آئی کے خلاف گئے تھے اور کچھ نہیں ثابت کر سکتے بلکہ الٹا اپنے خلاف فیصلہ لے کر آئے، سپریم کورٹ نے خود کہا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے سپریم کورٹ نے اس کے وجود کا اعتراف کیا ہے۔عمران اسماعیل نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ علی ظفر سمیت کئی لوگ اب مزید پی ٹی آئی میں رہ سکیں گے، پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں مجھے اب ٹوٹ پھوٹ نظر آرہی ہے۔ پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو جب دل چاہیئے کچھ بھی کر سکتے ہیں جبکہ کچھ رہنما ایسے ہیں جو باہ کر بھی کچھ نہیں کر پاتے ہیں۔بشری بی بی کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ بار بار بشری بی بی کا کہنا کہ ان کی اور خان صاحب کی زندگی کو خطرہ ہے تو حکومت کو ان کے خدشات دور کرنے چاہیئے ۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما پر آرٹیکل 6 کے کیس میں جان نہیں ہے ، ہمارے یہاں غدار بنانے والے بہت ہیں ہم فورا سے غدار بنا دیتے ہیں ، ہم نے ہر دور میں کسی نہ کسی سیاست دان کو غدار بنایا ہے۔

مزیدخبریں