لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الحمد للہ، جو 76 سالوں میں بار بار وعدوں کے باوجود نہیں ہو سکا، ہماری حکومت نے وہ 4 مہینے سے بھی کم وقت میں ممکن کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکو خدمت کہتے ہیں جو مریم نواز شریف کے ہر وعدے کی تکمیل میں عوام دیکھ رہی ہے۔ جب بھی ن لیگ کی حکومت آئی اس نے عوام کی خدمت کی۔ ہماری حکومت میں ہر وعدہ، منصوبہ ریکارڈ وقت میں ناصرف پورا ہو گا بلکہ ناممکن سمجھے جانے والے وعدے مکمل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔