حضرت امام حسین او ر انکے رفقاء نے تحفظ دین کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، خالد سلطان قادری

اسلام آباد(خبرنگار)جماعت کے اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی الحاج پیر خالد سلطان قادری سلطانی نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں نواسہ رسول سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقائے کرام کی شہادت تاریخ اسلام کا ایسا رنگین ورق ہے جس کی چمک دمک دنیائے اسلام کو ہمیشہ روشن اور تابناک رکھے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امام عالی مقام نے احیائے اسلام اور تحفظ دین کے لیے اپنی اور اپنے عزیز و اقارب کی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا، وہ گزشتہ شب جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے زیر اہتمام بہارہ کہو میں منعقدہ سالانہ شہدائے کربلا کانفرنس بسلسلہ ایصال ثواب الحاج فقیر غلام محمد قادری سے خطاب کر رہے تھے۔صدارت درگاہ عالیہ اورنگ اباد شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر غلام محی الدین فخری نے کی۔جبکہ جماعت اہل سنت پاکستان کی سپریم کونسل کے ممبر اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی مہمان خصوصی تھے۔ صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل سنت و جماعت صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار کی محبت کو جزو ایمان سمجھتے ہیں شہداء کانفرنس میں صوبائی مجلس عاملہ کے ممبر اورکانفرنس کے آرگنائزر صاحبزادہ پیر اکمل کریم مہاروی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔جبکہ پروفیسر محمد سعید سیالوی، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی،مفتی محمد احمد سعیدی،مفتی محمد یار سعیدی اور دوسرے علماء  نے بھی خطاب کیا

ای پیپر دی نیشن