اسلام آباد ( میگزین رپورٹ ) ممتاز علم دوست شخصیت پروفیسر عزیز السلام کے گیارہ سالہ پوتے محمد شاہیر نوید نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں حفظ قرآن کی عدیم المثال سعادت حاصل کرلی۔ دارارقم اقبال ٹاؤن کیمپس کے ہونہار طالب علم غیر معمولی حافظے پر دوست احباب اور تدریسی حلقوں نے ننھے حافظ محمد شاہیر نوید کے والد محمد نوید شہزاد اور اساتذہ کرام کو مبارک باد دی ہے۔ پروفیسر عزیز السلام نے بتایا حفظ قرآن انکی دیرینہ خواہش رب کریم نے پوری کر دی جس پر اہل خاندان شاداں ہیں۔ یاد رہے حافظ شاہیر کے بڑے بھائی محمد شامیر نوید انشاء اللہ اکتوبر 2024میں حافظ قرآن بنیں گے۔
'غیر معمولی حافظہ'' پروفیسر عزیز کے پوتے نے 15ماہ میں قرآن مجید حفظ کرلیا
Jul 22, 2024