انسپکٹر عمر خان اورانسپکٹر گل شیر کے اعزاز میں کیپیٹل پولیس کالج میں الوداعی تقریب

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی پولیس سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر عمر خان اورانسپکٹر گل شیر کے اعزاز میں کیپیٹل پولیس کالج میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا،تقریب میں ڈی ایس پی کیپیٹل پولیس کالج محفوظ کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ڈی ایس پی کیپیٹل پولیس کالج نے ریٹائرہونے والے انسپکٹر عمر خان اور گل شیرکی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے، دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر زنے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو کوئی بھی نجی و سرکاری مسئلہ درپیش ہو تو میرے دفتر کا دروازہ ہر وقت آپ کیلئے کھلا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے ریٹائر ہونے والے پولیس آفیسر زکی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ اور اعزازی پولیس شیلڈ پیش کئے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن