اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنے کے لئے پولیس نے پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی تیز کردی اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیرنگرانی اسلام آباد پولیس کا دھواں چھوڑنے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں زونل ڈی ایس پیز کی نگرانی میں پولیس ٹیمیں فعال کر دی گئی ہیں جو اسلام آباد کے اہم مقامات اور شاہرائوں پر تعینات ہیں،یہ دستے پریشرہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہے ہیں،پریشر ہار ن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے اور شہریوں کے لئے وبال جان ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے اسلام آباد کو ماحولیاتی اور شور کی آلودگی سے پاک کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پولیس کی پریشر ہارن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی تیز
Jul 22, 2024