اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس کے اسسٹنٹ شاہد شبیرکو گریڈ 17 آفس سپر نٹنڈنٹ کے عہدہ پر ترقی مل گئی،ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر انسپکٹر جنر ل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ان کی ترقی کی منظوری دی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا،اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ /آپریشنز عبد الحق عمرانی نے ترقی کا نوٹیفیکیشن شاہد شبیر کے حوالے کیا،شاہد شبیر نے دسمبر 2009میں بطو ر اسسٹنٹ اسلا م آباد پولیس میں بھرتی ہوئے اور سنٹرل پولیس آفس میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے،انہیں دوران سروس بہترین کارکردگی پر تین بار "کاپ آف دی منتھ"قرار دیا گیا ۔
پولیس کے اسسٹنٹ شاہد شبیرکی گریڈ 17 آفس سپر نٹنڈنٹ کے عہدہ پر ترقی
Jul 22, 2024