راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آشنا کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو آشنا سمیت عمر قید اور اور3/3لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنا دی گئیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاول خان نے قتل کے مقدمہ میں مجرم سعد ظفر کو عمر قید اور 3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ سدرہ فیصل کوعمر قید اور 3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی،مجرمہ سدرہ فیصل نے آشناء سعد ظفر کے ساتھ مل کراپنے شوہر فیصل شریف کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال تھانہ جاتلی میں درج کیا گیا تھا،جاتلی پولیس نے مجرمان کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد دونوں مجرموں کو سزا سنادی۔
شوہر کو قتل کر نیوالی خاتون کو آشنا سمیت عمر قید،جر ما نے کی سزائیں
Jul 22, 2024