اسلام آباد(خبرنگار)اقوام متحدہ کی 29ویں عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس (COP29) کے صدر نے’’ سر سبز دنیا کے ساتھ یکجہتی‘‘ کے نعرے کے ساتھ جامع ماحولیاتی اقدام کے لئے بین الاقوامی مشاورتی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کمیٹی21 ارکان پر مشتمل ہے، جس کا مقصد جامع نتائج کے حصول کیلئے عالمی سطح پر تمام متعلقہ فریقین کے خیالات سے آگاہی حاصل کرنا ہے ۔ اس کمیٹی میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں جو ماحولیاتی اقدامات کے مختلف پہلووں پر اہم نقطہ نظر فراہم کریں گے۔ COP29 فورم گزشتہ چند سال کے دوران ایک جانا پہچانا فورم بن چکا ہے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بہترین منصوبہ بندی اور متفقہ حکمت عملی کی تیاری کیلئے سب کی نظریں اس پر لگی ہیں ۔کمیٹی کا مقصد بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ COP29 کے اہداف میں فیصلوں کو تازہ ترین سائنسی تحقیق، بہترین طریقوں سے آگاہ کرنا اور COP پروگراموں اور منصوبوں کے لئے وسائل کی شناخت اور انہیں متحرک کرنے میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔
عالمی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کے صدر کا مشاورتی کمیٹی کا اعلان
Jul 22, 2024