راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ملک مہنگائی کے شعلوں میں لپٹا ہوا ہے جس میں عوام بھسم ہو کر رہ گئی ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں اپنے سیکریٹیریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بجلی پیٹرول گیس کی قیمتیں قیامت برپا کر رہی ہیں غریب کا چولہا بجھ چکا ہے اور وہ دو وقت کی روٹی کو محتاج ہو کر رہ گیا ہے ۔حکومت کی نا اہلی اور سیاسی جماعتوں کی باہمی چپکلش اور ناعاقبت اندیشی نے عوام کو تاریک کنویں میں دھکیل دیا ہے ۔آج انسانیت سسک رہی ہے اور جھوٹ فریب اور کرپشن کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔حکومت کو چاہیے کہ ہوش کے نا خن لے اور بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں فوری کمی کر کے مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دے وگرنہ عوام کا پارہ ہائی ہے اور حالات نہ بدلے تو وہ دن دور نہیں جب عوم کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوں گے