اسلام آباد(خبرنگار) آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کرنے والوں کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کوئی پلان نہیں، بعض قوتیں ملک میں بدامنی پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں، امن دشمن اورانتشارپھیلانے والے عناصرکاقلع قمع کیاجائے جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ ملک میں امن و امان کی مسلسل ابتری بلاشبہ پوری قوم کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی، قتل و غارت گری ، اغوا برائے تاوان ، بینک ڈکیتیوں اور عام لوٹ مار سمیت ہر قسم کے جرائم ہر روز کا معمول بن چکے ہیں،بنوں ،ڈیرہ اسمعیل خان اورملک کے دیگرمقامات پردہشت گردوں کی طرف سے پاک فوج کی تنصیبات پرحملے تشویشناک ہیں ،ایسے میں کچھ لوگوں کی طرف سے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت سمجھ سے بالاترہے حکومت کو پاکستانی شہریوں کی جان ومال کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مکمل طور پر سنجیدہ رویہ اپنانا چاہئے