میانی اڈا پر افغان مہاجرین بے لگام ہو گئے، انتظامیہ کی آشیر بادحاصل

Jul 22, 2024

بوچھال کلاں(نامہ نگار) انتظامیہ کی آشیر باد، میانی اڈا پر افغان مہاجرین بے لگام ہو گئے تفصیل کے مطابق گذشتہ کافی عرصہ سے انتظامیہ کی جانب سے افغان مہاجرین کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے انتظامیہ کا موقف ہوتا ہے کہ یہ ریڑھیوں پر دو پیٹی آم فروخت کرتے ہیں ہم ان کے خلاف کیا کاروائی کریں جس کے بعد افغان مہاجرین بے لگام ہو گئے ہیں کھلے عام تجاوزات من مانے ریٹوں پر فروٹ اور سبزیاں فروخت کرنے لگے ہیں خواتین سے بدتمیزی اور بدزبانی انہوں نے وطیرہ بنا رکھا ہے میانی اڈا پر خریداری کرنے والے افراد نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

مزیدخبریں