حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ (ن) کے سنیئر نائب صدر حاجی یعقوب خا ن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاںمحمد نواز شریف کو جب بھی اقتدا ر کا موقع ملا ہے ملک وقوم تعمیر وترقی کی جانب گامزن ہوئی آج بھی ملک انتہائی مشکل حالات سے دو چار ہے لیکن وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اپنی پوری ٹیم کیساتھ مل کر اس کو ان مشکلات حالات اور مہنگائی کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں سابقہ حکومت نے ملک وقوم کو ایک دلدل میں دھکیل دیا تھا جس کا خمیازہ آج بھی عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا حاجی یعقوب خان نے کہا کہ ایم این اے شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں ضلع اٹک کے عوام کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی ہو رہا ہے شیخ آفتاب احمد واحد سیاست دان ہیں جنہوںنے اپنی پارٹی سے مشکل وقت میں بھی وفا نبھائی اور آج بھی اپنی پارٹی کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں قائدین بھی شیخ آفتا ب احمد پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہیں جس کی بدولت ضلع اٹک کے عوام کو بڑے منصوبے ملے ہیں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جن کے قائدین اور وزراء نے مشکل وقت میں ملک وقوم کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں سابقہ دور میں سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا اور قائدین کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن اس کے باوجود مسلم لیگی قائدین نے اپنی پارٹی کو نہیں چھوڑا اور نہ ہی ملک کے خلاف کوئی آواز بلند کی ۔
سابقہ حکومت نے ملک وقوم کو ایک دلدل میں دھکیلا،حاجی یعقوب خا ن
Jul 22, 2024