ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن  چکوال میں مقابلہ حسن نعت

Jul 22, 2024

بوچھال کلاں(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیا گیا ،مہمان خصوصی معروف روحانی و ادبی شخصیت حضرت فقیر تابش کمال تھے ، صدارت صدر بار چوہدری محمد ذبیر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ نے انجام دیئے نعتیہ مقابلے کے جج عدیل سہیل تھے نعتیہ مقابلے میں راجہ نعیم ایڈووکیٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ قاری محمد اشفاق ایڈووکیٹ نے دوسری اور سید نجم الحسن کاظمی ایڈووکیٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی صدر بار چوہدری محمد ذبیر ایڈووکیٹ نے تینوں پوزیشن ہولڈرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے جبکہ سابق صدر بار خواجہ محمد اصغر فاروق ایڈووکیٹ نے تینوں پوزیشن ہولڈرز کو اپنی طرف سے نقد انعامات دیئے جبکہ مہمان خصوصی فقیر تابش کمال نے مقابلے کے  تمام شرکاء میں اپنی تصنیف کردہ روحانی علمی و ادبی کتابیں تقسیم کیں۔

مزیدخبریں