پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار

اٹک (نامہ نگار ) تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق فدا محمد ولد سلطان محمد نے پکار 15 کال کی کہ میرا موٹر سائیکل کسی نے چوری کر لیا ہے جس پر تھانہ پنڈ ی گھیب پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو دریافت کرنے پر کالر نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری نہ ہوا ہے میں نے 15 پر غلط کال کی تھی، تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے ٹیلگرام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے جھوٹی کال کرنے والے ملزم فدا محمد ولد سلطان محمد ساکن محلہ میلاد چوک اخلاص تحصیل پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن