فتح جنگ(نامہ نگار)فتح جنگ،میونسپل انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن،گرلز کالج روڈ سے قبضہ ختم نہ ہو سکا ریڑھی بان بدستور قابض،گرلز کالج کی سینکڑوں طالبات اور شہر کی بڑی آبادی کی گزرگاہ سے تجاوزات نہ ہٹائی جا سکیں انتظامیہ سے توجہ دینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق فتح جنگ شہر کی یونین کونسل غربی اور گورنمنٹ گرلز کالج کو جانے والا واحد راستے پر ابھی تک ریڑھی بان قابض ہیں میونسپل انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کلین اپ کر کے فوٹو سیشن کروا دیتی ہے تاہم گرلز کالج روڈ کو ابھی تک تجاوزات سے پاک نہیں کیا جا سکا ریڑھی بان گلی کے دونوں اطراف ریڑھیاں لگا کر گزرنے والے کیلئے مشکلات پیدا کر تے ہیں متعدد بار تحریری زبانی اور میڈیا ذرائع سے اس اہم مسئلہ پر انتظامیہ کی توجہ دلائی گئی لیکن با اثر مافیا کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی جبکہ شام ہوتے ہی مین چوک (عاشقان رسول)چوک جہاں سے کراچی پشاور کرک کوہاٹ اسلام آباد مانسہرہ تک کی مسافر گاڑیوں کے علاوہ ٹرالر اور آئل ٹینکر گزرتے ہیں سبزی و فروٹ منڈی کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے ہر طرف سپیکر لگا کر ریڑھی بان لوڈر رکشوں اور لوڈر سوزوکیوں پر اونچی آواز میں سپیکر لگا کر اپنا کام دھڑلے سے کر رہے ہوتے ہیں مین چوک کے چاروں اطراف ریڑھیوں کی بھر مار ہوتی ہے جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے عوامی حلقوں نے گرلز کالج روڈ اور مین چوک سے تجاوزات کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔