حضرو اور نواحی علاقوں میں پرسرار بیماری سے لاکھوں مالیت کی گائیں ہلاک

Jul 22, 2024

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت) حضرو اور نواحی علاقوں میں پرسرار بیماری کی وجہ سے لاکھوں مالیت کی گائیں ہلاک ہو گئیں شدید بخار اور ٹانگوں کے سوٹ جانے کے بعد گائیں مر جاتی ہیں کسانوں کا لاکھوں روپے نقصان متعلقہ محکمے آگاہی کے باوجود خاموش تماشائی بن گئے ڈی سی اٹک نوٹس نے تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کہ کئی علاقوں میں خاص کر شہر میں کئی جانور پرسرار بیماری کا شکار ہو کر مر رہے ہیں جن کی قیمت لاکھ روپے کسانوں کے مطابق گائے کو پہلے سخت بخار کے بعد اس کی ٹانگیں سوج جاتی ہیں بخار اترنے کا نام نہیں لیتا جس کے بعد گائے چند دنوں میں ہی ہلاک ہو جاتی ہیں مقامی ڈاکٹر اور کسان اپنی مدد اپ کے تحت اپنے جانوروں کا علاج کرا رہے ہیں لیکن اس میں ان کو کامیابی نہیں ہو رہی حضرو آور نواحی علاقوں میں اب تک کئی گائیں اس موذی مزض کا شکار ہو چکی ہیں جبکہ متعلقہ میک میں اگائی کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں کسانوں نے ڈی سی اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بڑھتی ہوئی بیماری کی روک تھام کے لیے علاقے میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجیں۔                                           

مزیدخبریں