ریاضی عام زندگی کے تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے،ڈاکٹر آصف علی

Jul 22, 2024

ملہال مغلاں(نامہ نگار) چیئرمین قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر محمد آصف علی گولڈ میڈلسٹ پی ایچ ڈی میتھ آسٹریلیانے بتایا کہ ریاضی آج بھی اور کل بھی انسان کی عام زندگی کے تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے ، قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی ہے اور اس میں پاکستان کے تمام صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت کا کوٹہ بھی شامل ہے وہ منیر پبلک سکول اینڈ کالج  میںمنعقدہ سیمینارسے خطاب کر رہے تھے سیمینار میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ سیمینار کی مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد علی آصف گولڈ میڈلسٹ آسٹریلیاتھے اور صدارت چیف ایگزیکٹو سید منیر حیدر شاہ نے کی،ڈاکٹر آصف نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا کیمپس قائداعظم یونیورسٹی کا ہے پچھلے چھ سالوں سے قائداعظم یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کو ایک ارب روپے کے سکالر شپ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میتھ کی تعلیم بچوں کے لئے کیوں ضروری ہے میتھ صرف جمع تفریق کا نام نہیں بلکہ ایک وسیع تعلیمی میدان ہے میتھ پڑھنے والے صرف لیکچرار نہیں بلکہ وہ زندگی کے بے شمار شعبوں کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے چکوال میںمنیر پبلک سکول اینڈ کالج کاانتخاب اس کی اعلٰی تعلیمی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر کیا ہے اور انہوں نے ہر سال بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اداروں کے سربراہ سید منیر حیدرشاہ اور ان کے سٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداروں نے جس انداز میں اپنی محنت اور لگن کے ساتھ نام کمایا ہے یہ دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے منیر پبلک سکول اینڈ کالج کے چیف ایگزیکٹو سید منیر حیدر شاہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف نے اپنی گو نہ گومصروفیات سے وقت نکال کر ہمارے ادارے میں لیکچر کا انتخاب کیا حقیقت یہ ہے کہ یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ ہمارے سٹوڈنٹس یہاں سے تعلیم حاصل کر کے کئی سرکاری اداروں میں اعلٰی عہدوں پر فائز ہیں کئی ڈاکٹر بن گئے کئی انجینئر اور کئی پاک فوج میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں ۔

مزیدخبریں