دکھنیر گاؤں کی مختلف آبادیوں میں پانی کی شدید قلت کا مسئلہ حل

مٹھیال(نامہ نگار)دکھنیر گاؤں کی مختلف آبادیوں میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عوامی مشکلات کودیکھتے ہوئے لیڈز ویلفئیر فاونڈیشن نے مقامی سماجی کارکن عامر غنی کے ساتھ مل کرسولر پر چلنے والے ٹیوب ویل کا باضابطہ افتتاح کردیا پانی کے اس ٹیوب ویل سے دکھنیر گاؤں کی مختلف آبادیوں کے ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹیوب ویل پر پانی کی ٹینکی بنائی گئی ہے جس سے 24گھنٹے پانی کی سہولت میسر ہوگی اس ٹیوب ویل کی خاص بات یہ ہے کہ اس ٹیوب ویل پر جانوروں کے پانی پینے کے لیے علیحدہ حوض بھی بنائے گئے ہیں اہل علاقہ نے دکھنیر گاؤں کی ملحقہ آبادیوں میں پانی کی شدید قلت کو پورا کرنے کیلئے لیڈز ویلفئر فاؤنڈیشن، سماجی کارکن عامر غنی اور دیگر اس پراجیکٹ میں امداد کرنے والے مخیر حضرات کی کاوشوں کو سراہا ہے سولر واٹر پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر چئیرمن لیڈذ فاؤنڈیشن عابد فاروق، سی ای او قیصر سجاد خان، چیف آرگنائزر ارشد اقبال، سوشل ورکر عامر غنی،علاقہ کی سیاسی شخصیات عبدالجبارخان،عظمت علی خٹک، نمبردار محمد مشتاق خٹک، صوبیدارریٹائرڈ نذیرخٹک، معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یعقوب خٹک کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقہ معززین نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن