اللہ کی خوشنودی کیلئے سدھریال گاؤں کو مفت پانی فراہمی کا فیصلہ کیا،وقاص سدھریال

فتح جنگ(نامہ نگار)کوئی سیاسی مقاصد نہیں اللہ اور اسکے حبیب ؐ کی رضا وخوشنودی کیلئے سدھریال گاؤں کو پانی کی مفت فراہمی کا فیصلہ کیا ہے تما م سابقہ بل معاف،آئندہ کسی سے ماہانہ بل وصول نہیں کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ینگ سدھریال گروپ کے راہنماؤں ملک وقاص سدھریال اور ملک سراج سدھریال نے اپنے مشترکہ بیان کیا انھوں نے کہا کہ سدھریال گاؤں کی واٹر سپلائی سکیم جو کافی عرصہ سے بند پڑی تھی کو فعال کر نے اور ماہانہ بجلی کے بل کی ادائیگی سمیت دیگر اخراجات شاہین فریٹ سروسز جس کے چیف ایگزیکٹو حاجی ملک شیر خان سدھریال ہیں ادا کرے گی انھوں نے کہا کہ گاؤں کے تمام افراد اس سکیم سے مستفید ہونگے مستحق ہو یا غیر مستحق کسی سے بل وصول نہیں کیا جائے گا قبل ازیں پانی کا ماہانہ بل 500روپے تھا جو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے واٹر سپلائی سکیم گاں کے معتبر حضرات کی زیر نگرانی ہو گی نئے کنکشن بھی فری دئیے جائیں گے انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں اہل دیہہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یہ ادنی سے کاوش ہے انھوں نے کہا کہ بلا امتیاز تمام سدھریال کے مکین اس سکیم سے فائدہ اٹھا ئیں گے انھوں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض تھا اور لوگوں کا حق اللہ نے ہمیں اس نیک کام کی توفیق دی جسے حاجی ملک شیر خان سدھریال کی سرپرستی میں سرانجام دینگے انھو ں نے کہا کہ سدھریال کے مکینوں نے ہمیشہ ہمیں عزت و احترام اور اپنی بے پناہ محبتوں سے نوازا ہے گاؤں کی مٹی کا ہم پر قرض ہے جس کی وجہ سے ہمیں اللہ نے عزت دی ان شا اللہ اہلیان سدھریال کی بھرپور خدمت کی روایت کو جاری رکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن