حضرو (نمائندہ نوائے وقت )جہانگیر خانزادہ کے پی ایس اور تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) ملک انصار احمد نے کہا ہے کہ علاقہ چھچھ میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے اس کا کریڈٹ خانزادہ خاندان کو جاتا ہے گوندل منڈی پر ناکام سیاست کی جا رہی ہے گوندل منڈی اٹک کو دینے والوں کو بھی عوام اچھی طرح جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جہانگیر خانزادہ کی وساطت سے ہی چھچھ کے عوام کو ترقیاتی منصوبے دینگے ملک انصا ر احمدنے کہا کہ اب بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز حلقہ کے عوام کیلئے فنڈ کی فراہمی یقینی بنائی گی جو جہانگیر خانزادہ کی قیادت میں چھچھ کے عوام کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے اور ان کے مسائل حل ہونگے ۔
چھچھ میں ترقیاتی کاموں کا کریڈٹ خانزادہ خاندان کو جاتا ہے،ملک انصار
Jul 22, 2024