صحابہ اور اہلبیت کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، ظہیر احمد ظہیر 

Jul 22, 2024

بوچھال کلاں(نامہ نگار) پورے دین کا خلاصہ تین الفاظ میں ہے ایک اللہ تعالیٰ کی رضا جو عبادت سے حاصل ہوتی ہے دوسری حضور ؐ کو راضی کر لو اطاعت سے اور تیسرا بندو کو راضی کر لو خدمت سے جس نے تینوں کر لیں سمجھ لو کایاب ہو گیا ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین  مفتی ظہیر احمد ظہیر نے میانی اڈا پر حیدر فارمیسی کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دو چیزیں عطا کی ہیں ایک جسم اور دوسرا روح جسم کی خدمت ہم غذا سے کرتے ہیں اگر غذا کھائیں تو جسم کو فائدہ ہو گا اگر سنت کے لئے کھایا تو روح کو فائدہ ہو گا اسی طرح جسم کو ڈھانپنے کے لئے کپڑا اگر یہی سنت کے طور پر استعمال کریں تو روح کو بھی فائدہ انہوں نے کہا کہ صحابہؓ اور اہلبیت سے کسی کو بھی مائنس کریں اسلام ادھورا ہو جاتا انہوں نے کہا کہ صحابہؓ اور اہلبیت گاڑی کی دو ہیڈ لائیٹوں کی مانند ہیں ایک لائٹ ختم ہو جائے تو حادثہ پیش آ سکتا ہے انہوں نے کہا صحابہ اور اہلبیت آنکھوں کا نور ہیں جن کے بغیر دین مکمل نہیں ہوتا، اس موقع پر انجمن تاجران میانی اڈا کے اعہدیداران ، حافظ منیر احمد تاجروں کی بڑی تعداد کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

مزیدخبریں