مری (نامہ نگار خصوصی ) میونسپل کارپوریشن کے خلاف دائر 36 اہم ترین مقدمات میں سول جج مری نے میونسپل کارپوریشن مری سمیت دیہی یونین کونسلوں میں کسی بھی شخص کی تعمیرات کو گرانے سے روک دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سول جج مری محمد ذیشان نے جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے مضبوط دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مری شہر سمیت یونین کونسل نمبل، مسیاڑی، روات، چارہان، دریاگلی اور گھوڑاگلی میں کسی بھی شخص کی تعمیرات کو گرائے جانے کے آپریشن کو فوری طور پر بند کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ہیں ۔ ا ن مقدمات میں جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ کے ہمراہ شبیرمحمود ملک ایڈووکیٹ، وسیم الدین ایڈووکیٹ ، ناصر عباسی ایڈووکیٹ، فخر محمود ایڈووکیٹ ،سردار یاسر ایڈووکیٹ، عامر اقبال ایڈووکیٹ، فرحان نور ایڈووکیٹ، فیاض عباسی ایڈووکیٹ ،ذوالفقار امین عباسی اڈیڈکیٹ، نذیر عباسی ایڈووکیٹ، اشتیاق عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر پیش ہوئے ۔