مری (نامہ نگار خصوصی )پناہ کے زیر اہتمام مری میں 32ویں سالانہ واک ڈاکخانہ چوک سے شروع ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں ،مختلف کالجوں اور سکولوں کے طلباء اور سیاحوں نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاء پولیس بینڈ کی خوبصورت دھنوں پر لڈی ڈالتے ہوے مال روڈ سے چنار چوک اور بھر واپس ڈاکخانہ چوک میں پہنچے جہاں پناہ کے سیکرری جنرل ثناء اللہ گھمن ، کمشنر (ر) عبد الحفیظ ،ڈاکٹر عبد القیوم اعوان ، سند یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد حنیف ،کرنل ڈاکٹر شکیل احمد مرزا،سکاڈرن لیڈر (ر) غلام عباس اور دیگر نے خطاب کیا ۔واک میں پناہ کے عبد ا لحفیظ، مادام شکیلہ صابر،سابقہ ایم پی اے مس تحسین فواد سمیت سینئر صحافیوں، صحت کے مائرین، اساتذہ، طلباء نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں دل اور دیگر غیر متعدی بیماریوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ چالیس فیصد سے زیادہ بالغ پاکستانی موٹاپے کا شکار ہیں۔ دل کی بیماریوں سے پاکستان میں ہر ڈیڑھ منٹ کے بعد ایک شخص زندگی کی بازی ہار رہا ہے ایسے میں ہمیں دل اور اس سے متعلق بیماریوں سے بچاؤ کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانا ہو گا۔اختتام پرشرکاء میں قرعہ اندازی کے زریعہ انعامات تقسیم کیے گئے۔