واہ کینٹ(نمائندہ نوائے وقت)فیڈرل تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024میں سینٹ پال سکولز واکینٹ کے طلبا وطالبات نے قابلیت کے چراغ جلا کر اپنے اساتذہ ،والدین اور سکول کا نام روشن کردیا سینٹ پال سکولز واکینٹ کے چیرمین ڈاکٹر شفقت حیات نے رزلٹ کے اہم نکات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل ٹان برانچ فار بوائز اور بستی لالہ رخ برانچ فار گرلز کے 32طلبہ وطالبات نے A1 گریڈ حاصل کیا جب کہ 46 نے A اور 27 طلبہ نے B گریڈ حاصل کیا انہوں نے بتایا کہ گرلز برانچ سے مومنہ نے1027نمبر لے پہلی عابیہ شفقت نے1024 نمبر لے کر دوسری ہادیہ عثمان نے1015نمبر لے کر تیسری حفصہ رحمان نے1013 نمبر لے کر چوتھی اور فاطمہ نور نے 1007نمبر لے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی اسی طرح بوائز برانچ میں محمد صائم ندیم نے1026نمںر لے کر پہلی طارق وزیر نے973 نمبر لے کر دوسری حسنین علی نے 959 نمبر لے کر تیسری عباد الرحمن اعوان نے 926نمبر لے کر چوتھی پوزیشن حاصل کی اس موقع پر چیرمین سکول ڈائریکٹر اور استاتذہ نے طلبہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی پوزیشن ہولڈر طلبہ نے بتایا کہ ہماری کامیابی کے پس منظر میں ڈاکٹر شفقت حیات کی ذاتی دلچسپی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں طلبہ نے کہا کہ انہیں اس بات پر ہمیشہ فخر رہے گا کہ انہوں نے سینٹ پال سکولز جیسے شاندار تعلیمی ادارے میں تعلم حاصل کی ہے۔
میٹرک امتحانات،سینٹ پال سکولز کے طلبا وطالبات کی شاندارکارکردگی
Jul 22, 2024