مجھ پر قاتلانہ حملے میں ملوثملزمان پولیس گرفتار نہیں کررہی : راجہ دانیال کیانی

گوجرخان (نامہ نگار) مجھ پر قاتلانہ حملے میں پولیس روایتی تساہل پسندی سے کام لے رہی ہے،ملزمان نہ صرف گرفتار نہیں ہوئے بلکہ گوجرخان پولیس ملزمان کے سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے،ہم انصاف کے حصول کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے،ان خیالات کا اظہار معروف بزنس مین راجہ دانیال کیانی نے کیااس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شاہد قریشی اور راجہ ساجد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے، راجہ دانیال کیانی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے ایس ایچ او کے ساتھ پرکشش ڈیل کی ہے اور ہم نے اس بارے میں آر پی او کو تحریری درخواست میں بتا دیا ہے،راجہ دانیال کیانی نے کہا کہ اس عدم تحفظ کے فضا میں کاروباری لوگ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں تین ماہ سے پولیس کا ملزمان سے میل جول باعث تشویش ہے،تاجر رہنما شاہد قریشی نے اس موقع پر کہا کہ پولیس لالی پاپ دینا بند کرے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرے،انہوں نے کہا کہ جیو فنسنگ کی رپورٹ میں وقوعہ سے قبل تھانہ گوجرخان کے ایک اے ایس آئی کا ملزمان سے مسلسل ٹیلی فونک رابطہ ثابت ہو چکا ہے،موبائل ڈیٹا اور جیو فینسنگ کی رپورٹ کے مطابق وقوعہ والے دن اے ایس آئی کا ملزمان سے مسلسل رابطہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ قاتلانہ حملہ کی سازش سے پہلے ہی باخبر تھے،راجہ ساجد یوسف نے کہا کہ ہم نے آر پی او کو مکمل ثبوت دے دیئے مگر انہوں نے کسی قسم کی کوئی انکوائری نہیں کی اور حاضر سروس ملازم تھانہ گوجرخان تعینات ایس آئی کے خلاف کوئی محکمانہ کارروائی نہیں کی،انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کو تین ماہ ہونے کو ہیںپولیس جان بوجھ کر ملزمان کو ریلیف دے رہی ہے، تینوں کاروباری شخصیات شاہد قریشی، راجہ ساجد یوسف اور راجہ دانیال کیانی نے کہا کہ اگر پولیس نے اسی طرح سے جانبدارانہ رویہ رکھا تو ہم ہائی کورٹ میں استغاثہ دائر کریں گے اور پولیس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن