راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر بجلی چوروں اور بل ناہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے آئیسکو چیف ایگزیکٹیو محمد نعیم جان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئیسکو ڈیٹیکشن ٹیموں نے جاری آپریشن کے دوران 14 ہزار سے زائد بجلی چور پکڑے 64 کڑوڑ 84 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے 1596 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا اسی طرح آئیسکو ریکوری ٹیموں نے ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد ڈیفالٹرز سے 3 ارب 57 کڑوڑ سے زائد کے واجبات وصولی کو یقینی بنایا بل ادا نہ کرنے والے متعدد صارفین کے بجلی کنکشن اور ٹرانسفارمرز منقطع کر دئے گئیآئیسکو چیف ایگزیکٹیو نے کہا کے ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کے ملک وقوم اور معیشت کے دشمن عناصر بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والوں کے خلاف آخری حد تک جائیں گئے مزید صارفین بجلی چوروں کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 118 یا کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933 پر دے کر اس قومی مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔
بجلی چوروں اور بل ناہندگان کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ، محمد نعیم جان
Jul 22, 2024