پاکستانی حجاج کو رہائش،آمدورفت سمیت ہر مرحلے پر مدد فراہم کی، ضیاء الرحمان

اسلام اباد(خبرنگار)وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر مرزا علی محسود کی جانب سے تمام پاکستانی عازمین کو ان کی بحفاظت واپسی اور ان کے حج کے مناسک کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے حج کے بعد کے مرحلے میں پاکستانی عازمین کو سہولت فراہم کرنے میں انتھک کوششوں پر وزارت مذہبی امور کے عملے، دفتر امور حجاج پاکستان (OPAP) کے عملے، معاونین، حج میڈیکل مشن اور دیگر خدام الحجاج کا شکریہ ادا کیاوزارت سے جاری بیان میں ڈاکٹر محسود نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں مین کنٹرول دفتر کے قیام پر روشنی ڈالی، جنہیں مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جیسے کہ مدینہ روانگی سیل، شعبہ گمشدگی، شکایات سیل اور مانیٹرنگ سیل تھا ڈاکٹر محسود نے 2025 کے حج کے لیے معاونین کو ایک اہم پیغام بھی دیا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اللہ نے حجاج کو اپنا مہمان قرار دیا ہیانہوں نے کہا کہ محافظین اور وزارت کا عملہ جس میں گریڈ 7 تا 21 کے افسران اور عملہ شامل ہیں، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر اللہ کے ان مہمانوں کی خدمت کے لیے تعینات ہیں، ان پر اللہ کے مہمانوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔حرمین شریفین میں ایسا موقع شاید پھر کبھی نہ آئے، اس لیے ہمیں اس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔مدینہ منورہ میں حج کے ڈائریکٹر ضیاء￿  الرحمان نے آپریشن کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حجاج کو کھانے، رہائش اور آمدورفت سمیت ہر مرحلے پر مدد فراہم کی گئی۔  انہوں نے بتایا کہ حرم کی توسیع کے باعث ہوٹلوں کا انہدام اور نئی تعمیر کی وجہ سے مرکزیہ مدینہ میں رہائش کا حصول بہت مشکل تھا لیکن ہم نے اپنی کوششوں سے تمام سرکاری پاکستانی حجاج کرام کے لیے مرکزیہ میں رہائش کا انتظام کیا جو کہ ایک اہم کامیابی ہے۔  

ای پیپر دی نیشن