اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے ناروے کپ 2024 میں شرکت سے قبل وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے آج اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کپتان محمد عدیل، کوچ محمد رشید ، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اورکنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز پاکستان سید ضیاء النور اور پروجیکٹ میدان کی انتظامیہ نے گفتگو کی۔پریس کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں سیرواں ماہ 27 جولائی 2024 سے ناروے میں منعقد ہونے والے عالمی یوتھ فٹبال کپ?? ’’ناروے کپ‘‘ کیلئے سکواڈ کااعلان کردیا گیا ہیجس میں فارورڈز،محمد کاشف،عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی مڈفیلڈرز،محمد جنید،محمد خان،دانیال ،اویس ،محمد اسامہ شامل ہیں اور ڈیفینڈرز، اسد ناصر، عبید اللہ ، محمد عدیل،حمزہ گل شامل ہیں گول کیپر، ا?ریان، عدیل علی خان اسکواڈ کا حصہ ہیں قومی ٹیم ایونٹ میں حصہ لینے کیلیے 25 جولائی کو ناروے اوسلو کیلیے اڑان بھرے گی۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 28 جولائی سے اپنے گروپ میچز کا ا?غاز کرے گی جس میں قومی ٹیم کا پہلا میچ 28 جولائی کو ناروے کے استور فٹ بال کلب سے ہوگا۔اس سے قبل پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی انتظامیہ کی جانب سے3ماہ پہلے ملک بھر میں ناروے کپ کیلیے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔