انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی رہنما کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمود قریشی کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات شاہ محمود کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرے۔واضح رہے تھانہ شادمان کیس میں شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل چل رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے درخواست کی تھی کہ اڈیالہ جیل سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے، عدالت ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کرے۔