جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں: بیرسٹرسیف

 مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعہ پر بھی سیاست چمکا رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا و طیرہ  رہا ہے،ماڈل ٹائون میں خواتین اور بچوں کی لاشیں آپ ہی کی حکومت نے گرائی تھیں، انتشاری سیاست بھی مسلم لیگ ن ہی کا شیوہ  ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ اور اب ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف زہراگلنا واضح ثبوت ہے، جعلی فارم 47 حکومت عزم استحکام کی طرح بنوں واقعہ پر بھی سیاست چمکارہی ہے جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی جیسے اہم معاملات سیاست کے نذر کرنا مسلم لیگ ن کا پرانا و طیرہ ہے۔ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی  اور پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہے،اس قسم کے غیر ذمے دارانہ بیانات سے  بانی پی ٹی آئی ور پی ٹی آئی کو عوام کے دِلوں سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عطا تارڑ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے جعلی حکومت کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کو شش کررہے ہیں، جعلی حکومت کے وزرا بدحواسی میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن