دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

Jul 22, 2024 | 12:32

واپڈانے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ پیر کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 71 ہزار500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 52 ہزار500 کیوسک اور اخراج 52 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 21 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 21 ہزار 600کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد22ہزار600کیوسک اور اخراج15 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار100 کیوسک اور اخراج 38 ہزار300 کیوسک ہے۔تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1515.96 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.927 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1197فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.082 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزیدخبریں