شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان میں بے گھر افراد میں600 شیلٹر بیگ تقسیم

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات  کی جانب سے سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں بے گھر افراد میں شیلٹربیگ تقسیم کئے گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈان کے شمالی علاقے البرقیق میں 600 شیلٹر بیگ تقسیم کئے گئے جس سے 3450 افراد کو فائدہ پہنچا۔ شاہ سلمان مرکز 2024 سے ایک منصوبے کے تحت متاثرہ افراد کو فوری پناہ گاہ کی امداد کے تحت یہ کام انجام دے رہا ہے،یہ امداد مملکت کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے دنیا کے مختلف ضرورت مند ممالک کے لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ اس امداد میں شیلٹر بیگز، اشیا خورد و نوش اور دیگر اشیاکے علاوہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور دوائیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن