کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 51 پیسے کا ہو گیا ہے۔ایک ہفتے میں دوسری بڑی کرنسیوں کی قیمت میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے ، یورو 76 پیسے سستا ہونے کے بعد 304.24 روپے، برطانوی 1 روپے 91 پیسے کی کمی سے 361.62 روپے پر آگئی۔ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 6 پیسے کمی سے 76.29 روپے جبکہ سعودری ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.51 روپے پر آگیا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآغاز پر مندی دیکھی گئی ہے ، ہنڈرڈانڈیکس میں 398 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 79 ہزار 719 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔ سٹاک بروکرز کا کہنا ہےکہ ٹیکنیکل کریکشن اور پیر سے رول اوور ویک بھی مندی کا سببب بنے،منافع کے حصول کیلئے مارکیٹ میں فروخت کا دباو بڑھ گیا۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
Jul 22, 2024 | 13:36