اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو امریکا کے دورے پر روانہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں نیتن یاہو کا کہنا تھا امریکا کا صدر جو بھی منتخب ہو، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے مضبوط اتحادی رہےگا۔نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کے دشمن جان لیں امریکا اور اسرائیل آج، کل اور ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا اسرائیل کیلئے ہر ممکن اقدام کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کے شکر گزار ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا امریکا میں یرغمالیوں کی رہائی، حماس کو شکست دینے اور ایران اور اس کے پراکسیز کا مقابلہ کرنے کے مسائل پر بات ہو گی۔اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی صدر جو بابیڈن سے کل ملاقات طے ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا کانگریس سے خطاب بدھ کو شیڈولڈ ہے۔