گوگل کیجانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

 گوگل کیجانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر آسک فوٹو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔گوگل کے اس فیچر کا اعلان روان سال مئی 2024میں گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس پر کیا گیا اب اس کی آزمائش گوگل فوٹوز ایپ میں کی جا رہی ہے،اس فیچر سے صارفین فوٹوز ایپ میں زیادہ بہتر طریقے سے اپنا پسندیدہ موادڈھونڈ سکیں گے۔گوگل کیجانب سے اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کرانے کے بارے میں ابھی کچھ بتایا نہیں گیا ہے مگر محدود افراد میں اسکی آزمائش جاری ہے،یہ فیچر جنریٹیو اے آئی کو استعمال کرکے صارفین کیلئے زیادہ برق رفتاری سے تفصیلات اکٹھی کریگا اور تصاویر میں موجود اشیا کی شناخت بھی کر سکے گا۔یہ فیچر گوگل فوٹوز کی سرچ ٹیب میں ہوگا اور اس کیلئےایک بٹن کا اضافہ اس سروس میں کیا جائیگا،اس بٹن پر کلک کرنے پر ایک نیا انٹرفیس نظر آئے گا جس میں مختلف سوالات موجود ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن