پاکستان شاہینز کی چار روزہ میچ میں بنگلہ دیش اے کو 148رنز سے شکست

پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو 148 رنز سے شکست دے دی۔ڈارون میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے گیند بازوں نے بنگلہ دیش اے کے بلے بازوں کو کریس پر ٹکنے نہ دیا۔ چوتھے دن کے اختتام پر 428 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش اے کی پوری ٹیم 279 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان شاہینز کی اس جیت میں اسپنر مہران ممتاز، فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی اور خرم شہزاد کی عمدہ باؤلنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ دوسری اننگز میں مہران ممتاز نے 84 رنز دے کر 4 وکٹیں جبکہ شاہنواز دھانی نے 57 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔بنگلہ دیش اے کی طرف سے دوسری اننگز میں امیت حسن نے 14 چوکوں کی مدد سے71 رنز اور پرویز حسین نے 57 کی اننگز کھیلی۔

اس سے قبل پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں 467 رنز بنائے تھے .جس میں محمد ہریرہ نے ڈبل اور کامران غلام نے سنچری اسکور کی تھی۔ بنگلادیش اے کی ٹیم پہلی اننگز میں 266 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی اور خرم شہزاد نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...